اداکارہ بھاگیاشری حادثے کا شکار، اسپتال میں داخل، تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ان کی پیشانی پر گہرا زخم آیا اور انہیں 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، چوٹ شدید ہونے کے باعث اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معمولی سرجری کے بعد ان کی پیشانی پر ٹانکے لگائے گئے۔ بھاگیاشری کی اسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کی چوٹ واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھاگیاشری نے 1989 میں سلمان خان کے ساتھ فلم “میں نے پیار کیا” سے ڈیبیو کیا تھا، جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں