پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، معاشی استحکام اور ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد، معاشی اصلاحات اور ان کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ، آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، معاشی استحکام اور ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ، پاکستان اب معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ، میکرواکنامک اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں