عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا، بجلی کے نرخوں میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔
آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندہ ماہر بنیسی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا، جو کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے مزید ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
یہ اقدام عوام کے لیے کسی قدر سہولت کا باعث بنے گا، جبکہ حکومت اور عالمی مالیاتی ادارہ معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مزید اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں۔