ایچ ایس وائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے اپنی کامیابیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔

ایچ ایس وائی نے نہ صرف ڈزنی پلس اور ہولو پر نشر ہونے والی نئی ہالی ووڈ سیریز “ڈیلی بوائز” کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ وہ خود بھی اس سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ سیریز ایک پاکستانی نژاد امریکی خاندان کی کہانی پر مبنی ہے، جسے احمد ابراہیم اور جینی کونر (گرلز) نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس کا پریمیئر 6 مارچ کو ہوا تھا۔

ایچ ایس وائی نے خاص طور پر سیریز کی آٹھویں اور نویں قسط میں مرکزی کرداروں کے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں اور وہ ان اقساط میں خود بھی آن اسکرین جلوہ گر ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ڈیزائنر نے ہالی ووڈ کی کسی بڑی پروڈکشن میں نہ صرف لباس ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اداکاری بھی کی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے!

اپنا تبصرہ لکھیں