6 جی ٹیکنالوجی کیا ہے اور یہ دنیا کو کیسے بدل سکتی ہے؟

دنیا میں ابھی 5G انٹرنیٹ مکمل طور پر عام بھی نہیں ہوا کہ اب 6G ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی مستقبل میں انٹرنیٹ اور مواصلات کے نظام میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے تحقیقی ادارے کے مطابق 6G کی رفتار موجودہ 5G نیٹ ورک سے کئی گنا زیادہ ہو گی۔ اس کے ذریعے بڑی فائلیں چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی جبکہ ویڈیو کالز اور آن لائن گیمنگ میں تاخیر نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

ماہرین کے مطابق 6G صرف تیز رفتار انٹرنیٹ تک محدود نہیں ہو گا بلکہ مصنوعی ذہانت، اسمارٹ شہروں، خودکار گاڑیوں، روبوٹس اور ورچوئل رئیلٹی جیسے شعبوں کو بھی مزید ترقی دے گا۔

رپورٹس کے مطابق مستقبل میں ہولوگرام کالز، ورچوئل دفاتر اور جدید ڈیجیٹل سروسز بھی 6G نیٹ ورک کی مدد سے ممکن ہو سکیں گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک اور کمپنیاں اس وقت 6G کے بنیادی ڈھانچے پر تحقیق کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ 2030 کے آس پاس یہ ٹیکنالوجی عام صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں