اداکار فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ فیروز خان کو شوبز انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں بیرونس پاؤلا الدین، ایم پی روپ حق، لارڈ کلدیپ سنگھ اور کاروباری شخصیت منصور شفیق نے فیروز خان کو ایوارڈ پیش کیا۔ فیروز خان اس تقریب میں اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ شریک ہوئے۔

فیروز خان نے ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنون، ثقافت اور تنوع جیسے اہم شعبوں میں کام کرنے کو تسلیم کیا جانا میرے لیے بہت خاص ہے۔ اس ایوارڈ کو ان قابل احترام پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں حاصل کرنا میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے، جو فنون لطیفہ اور ثقافت کی بہت اچھی سمجھ رکھتے ہیں۔

اداکار نے اس ایوارڈ کی خوشی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں