وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

حکومت پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ منظوری 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں ضروری تبدیلیوں کے تحت دی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز اور ان کے دفتر کے لیے ضروری قانونی اور انتظامی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد ڈیفس فورسز ایکٹ 2026 کا مسودہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر غور اور منظوری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔ حکام کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے قانونی ڈھانچے میں یہ ترامیم ضروری ہو گئی تھیں۔

اے پی پی کے مطابق ترمیم شدہ مسودہ بھی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں