فواد خان نے بالی ووڈ واپسی پر فلم ’ابیر گلال‘ میں کتنا معاوضہ لیا؟

معروف پاکستانی اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں وہ بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

یہ فلم آرتی ایس بگڈی کی ہدایتکاری میں بنی ہے اور اس کی شوٹنگ لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔ حال ہی میں فلم کا پہلا رومانوی گیت ’عشق خدایا‘ ریلیز ہوا ہے، جسے عریجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے۔ یہ گانا سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔

فواد خان، جنہوں نے آخری بار 2016 کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں بالی ووڈ اسکرین پر جلوے دکھائے تھے، اس بار فلم ’ابیر گلال‘ کی بدولت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ اس فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں فواد خان فی ٹی وی ڈرامہ قسط کے لیے 15 سے 20 لاکھ روپے لیتے ہیں، جب کہ فلم ’ابیر گلال‘ میں ان کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی وانی کپور کو اس پراجیکٹ کے لیے تقریباً 1.5 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔

فلمی شائقین فواد خان کی بالی ووڈ واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ’ابیر گلال‘ ان کے کیریئر میں ایک نئی کامیابی کا آغاز ثابت ہوگی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں