استنبول میں 6.2 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ، حکومت متحرک

ترکیہ کے شہر، استنبول میں بدھ کے روز شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ یہ حالیہ برسوں کے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ترکیہ کی آفات اور ہنگامی انتظامیہ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق، زلزلے کا مرکز مرمارا سمندر میں سیلیوری کے علاقے میں تھا۔
وزیر داخلہ، علی یرلی کایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا کہ، زلزلہ نہ صرف استنبول، بلکہ آس پاس کے صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترک صدر، رجب طیب ایردوان نے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، حکومت زلزلے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ، وزرائے داخلہ، ماحولیات، شہری ترقی و موسمیاتی تبدیلی، صحت اور استنبول کے گورنر سمیت متعلقہ ادارے صورت حال سے مکمل باخبر ہیں۔
وزیر ماحولیات، مراد کورم فوری طور پر استنبول روانہ ہو گئے، تاکہ زلزلے کے بعد کے اثرات اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں۔
AFAD کے مطابق، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق، دوپہر 12 بج کر 49 منٹ پر آیا، اس کی گہرائی تقریبا6.92 کلومیٹر تھی۔ بعد ازاں، سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر 4.9 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا، جس سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
استنبول کی گورنریٹ کا کہنا ہے کہ، اب تک کسی عمارت کے گرنے کی اطلاع نہیں ملی، البتہ فیلڈ اسکیننگ کا عمل جاری ہے۔ AFAD نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ، وہ کسی بھی متاثرہ یا کمزور عمارت میں داخل نہ ہوں۔
یاد رہے کہ، ترکیہ دو بڑے فالٹ لائنز پر واقع ہے اور یہاں زلزلے آنا معمول کی بات ہے۔ ماہرین عرصے سے خبردار کر رہے ہیں کہ، استنبول جیسے گنجان آباد شہر میں کسی بڑے زلزلے کا خطرہ موجود ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں