نائب وزیراعظم پاکستان کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کابل کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیاجہاں انہوں نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ، امیر خان متقی سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونون ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہےاور اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ، رابطہ کاری اور عوامی سطح پر روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں تجارت اور رابطوں کے مواقع سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات سے متعلق تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں