فلم انورا(Anora) : پانچ آسکر ایوارڈ ملے۔ بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ ، بہترین اوریجنل سکرین پلے
فلم : بروٹلسٹ: تین آسکر ایوارڈز۔ بہترین ادکار (ایڈرین بروڈی )، بہترین اوریجنل میوزک بہترین سینماٹوگرافی
فلم : ایمیلیا پیریریز: اس ہسپانوی فلم کو دو آسکر ایوارڈز ملے۔ بہترین اوریجنل گیت، بہترین معاون اداکارہ (زوئی سلدانا )
فلم : دی وکڈ: دو آسکر ملے ۔ بہترین کاسٹیوم ڈیزائن، بہترین پروڈکشن ڈیزائن
فلم ڈیون پارٹ ٹو: دو آسکر ملے۔ بہترین ویژول ایفکٹس، بہترین سائونڈ۔
فلم : اے رئیل پین : آسکر ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکار (کائرن کالکن)
بہترین انٹرنیشنل فلم کا ایوارڈ برازیلین فلم ” آئی ایم سٹل ہیر ” کو ملا۔
بہترین فیچر ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ فلسطینی المیے پر بنی فلم "نو ادر لینڈ "(No Other Land )کو ملا ہے جسے فلسطینی اور اسرائیلی نوجوان ہداہت کاروں نے مل کر بنایا۔ یہ ویسٹ بنک فلسطین میں مسمار کی گئی ایک بستی کی سچی کہانی ہے۔
بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ فلم فلو (Flow) کو ملا۔
بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم ” ان دا شیڈو آف سائپریس :ایرانی ہے جسے دو ایرانی ہدایت کاروں نے مل کر بنایا، ان دونوں کو ویزا تاخیر سے ملا اور وہ آسکر ایوارڈ تقریب سے صرف تین چار گھنٹے پہلے ہی بمشکل پہنچ پائے۔
بہترین شارٹ فلم ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ ّدا اونلی گرل ان آرکسٹرا ٗکو دیا گیا۔
بہترین میک اپ اور ہیر سٹائلنگ ایوارڈ فلم سب سٹانس کو ملا۔ یاد رہے کہ ڈیمی مور نے بھی اسی فلم میں کام کیا ہے۔