سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ‘ریاض ایئر’ نے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع ہوں گی۔
ایئرلائن کے مطابق اسلام آباد، ریاض اور لاہور، ریاض روٹس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے، جبکہ لاہور کے لیے پہلی پرواز 18 اگست کو چلائی جائے گی۔ بیان کے مطابق ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں 7 پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ لاہور اور ریاض کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں ہوں گی۔
نئے روٹس پر ریاض ایئر کے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کیے جائیں گے، جن میں بزنس ایلیٹ، بزنس، پریمیم اکانومی اور اکانومی سمیت چار کیبن کلاسز دستیاب ہوں گی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لاہور، ریاض اور اسلام آباد، ریاض روٹس اس انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں کہ پاکستانی مسافروں کو یورپ اور مشرق وسطیٰ کے لیے آگے کی پروازوں سے بہتر رابطہ مل سکے۔
ایئر لائن کے مطابق یہ سہولت کاروباری اور تفریحی دونوں مقاصد سے سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔