امریکہ کے ساتھ بڑا معاہدہ، چین نے بوئنگ 200 طیارے خریدنے کی تصدیق کردی

چین کی وزارت تجارت نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 200 طیارے خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ تقریباً ایک دہائی میں چین کی جانب سے بوئنگ طیاروں کی سب سے بڑی خریداری قرار دی جا رہی ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

صدر ٹرمپ اور بوئنگ کمپنی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ چین امریکی کمپنی کیلئے اپنی منڈی دوبارہ کھولنے پر آمادہ ہو گیا ہے، تاہم چینی حکام نے ابتدائی طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

چینی وزارت تجارت نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ہوابازی چین اور امریکا کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک اہم شعبہ ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعے واشنگٹن واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ چین نے ’تقریباً 400 سے 450 انجن، 200 طیارے خریدنے اور بہتر کارکردگی کی صورت میں 750 تک طیارے خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں