تاشقند میں اُزبکستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور بامعنی ملاقات

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد ازبکستان کے دورے پر ہے
یہ وفد 5 سے 9 اپریل تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے 150 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند پہنچا ہے۔

اس موقع پر اُزبکستان اولی مجلس (سینیٹ) کی چیئرپرسن محترمہ تنزیلہ نارباےوا اور پاکستان کے سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے. ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمارے ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات باہمی احترام، روحانی قربت اور مشترکہ تاریخی ورثے کی بنیاد پر مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

دونوں فریقین نے درج ذیل شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا:
• تجارتی و اقتصادی روابط
* دواسازی
* زرعی صنعت کا شعبہ
* زرعی مشینری کی تیاری
* ارضیات اور دیگر کلیدی شعبے

اس موقع پر باہمی تجارتی حجم کو 2 اعب ڈالر تک بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ایک عملی مشترکہ منصوبہ ترتیب دینے اور عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا

اس کے علاوہ بین الپارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے فریم ورک میں تعاون کو وسعت دینے اور دوستی گروپوں کی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کی عکاس ہے

اپنا تبصرہ لکھیں