برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ، وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
بدھ کے روز برطانیہ کے سیکرٹری برائے تجارت، جوناتھن رینالڈز نے بتایا کہ، برطانوی کابینہ کے رکن، ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے، تاکہ دونوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کی جا سکے۔
جوناتھن رینالڈز نے کشمیر کی صورتحال کو ‘انتہائی تشویشناک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،ہمارا پیغام واضح ہے کہ، ہم دونوں ممالک کے دوست اور شراکت دار ہیں، اور ہم ان کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ، بھارت اور پاکستان دونوں کو خطے میں استحکام، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ،ہم اس معاملے میں جو بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں، اس کے لیے تیار ہیں۔