بنگلہ دیش کا فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

بنگلہ دیش نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق فلسطین کے سفیر یوسف ایس وائی رمضان نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیش اور فلسطین کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلہ دیش فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے عالمی سطح پر منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے بنگلہ دیش کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

فلسطینی سفیر یوسف ایس وائی رمضان نے فلسطین کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کی دیرینہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے بنگلہ دیش اور فلسطین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں