بنگلہ دیش اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، 5 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق جبکہ سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی اضلاع میں عمارتیں لرز اٹھیں اور بعض مقامات پر دیواروں اور عمارتوں کے حصے گرنے سے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک بھارت کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جن میں کولکتہ، آسام، میگھالیہ، تری پورہ اور میزورم شامل ہیں

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیواسائنسز کے مطابق زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جو اسے زیادہ محسوس کیے جانے کی وجہ بنا۔

بنگلہ دیش محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ڈھاکا کے آگرہ گاؤں سیسمک سینٹر سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ لوگ حفاظتی اقدامات کے طور پر عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم کوئی بڑا نقصان یا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں