بھارت میں مندر کے قریب بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہونے سے کم از کم 7 افراد ہلاک

بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں اشوک دھام مندر کے قریب پیش آنے والے واقعے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں ایک بجلی کا کھمبا گرنے اور لوگوں کو کرنٹ لگنے کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واقعے کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد واضح ہوگی۔

واقعہ ہندو مذہبی مہینے شراون کے دوران پیش آیا، جب بڑی تعداد میں عقیدت مند مندر میں شیوا کو پانی چڑھانے کے لیے جمع تھے۔ حکام کے مطابق ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ سمرت چودھری نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انتظامیہ کو زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں