کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ! دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا

کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ ایشیا کپ 2025 کے تمام میچز9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوں گے، جب کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی )اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹی20 فارمیٹ پر مبنی ایشیا کپ اگلے سال متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، جس میں دبئی اور ابوظہبی میچوں کی میزبانی کریں گے۔

پاک-بھارت میچ، جو ہمیشہ سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز رہتا ہے، دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس تاریخی ٹاکرے کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔

ایشیا کپ 2025 میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، اومان (گروپ اے)،سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان ، ہانگ کانگ(گروپ بی) اور ایک کوالیفائر شامل ہوگا۔

متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل بھی کئی بڑے کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کامیابی سے کی ہے، جن میں 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2022 ایشیا کپ شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جدید سہولیات اور شاندار اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ کے بڑے معرکے کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا غیرجانبدار مقام ٹورنامنٹ کے لیے بہترین انتخاب ہے، خاص طور پر بھارت-پاکستان میچ جیسے حساس مقابلوں کے لیے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں