پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔ شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی جا رہی ہیں، جہاں ان کے قریبی رشتہ دار، دوست احباب اور اہلِ خانہ موجود ہیں اور بھرپور انداز میں ان لمحات کو انجوائے کر رہے ہیں۔

انوشے اشرف کی مہندی کی تقریب سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں انہیں روایتی عروسی لباس میں اسٹیج پر خوبصورت رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر خوب ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں ان کے انداز کو سراہا جا رہا ہے اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کے چاہنے والے اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی انہیں نئی زندگی کے سفر پر نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انوشے اشرف نے گزشتہ برس 30 جون کو اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ اب ان کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں شاندار انداز سے جاری ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں