امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کی ٹرائی اینگل

حنیف زاویری معروف بھارتی فلم جرنلسٹ اور مصنف ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک تفصیلی پوڈ کاسٹ میں مشہور بالی وڈ سٹارز کے حوالے سے کئی انکشافات کئے، جس میں ایشوریہ رائے اور سلمان خان کے بریک ایپ کی تفصیل بھی شامل تھی۔
حنیف زاویری نے نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن، ان کی اہلیہ معروف اداکارہ جیا بچن اور لیجنڈ اداکارہ ریکھا کی ٹرای اینگل کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔
حنیف زاویری کے مطابق امیتابھ بچن اور ریکھا فلم دو انجانے کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور ان کی محبت شروع ہوگئی جو بڑھتی گئی۔
مصنف حنیف زاویری کے مطابق امتیابھ بچن شادی کے باوجود اداکارہ ریکھا کی طرف ملتفت تھے، مگر پھر ایک ٹرننگ موڑ آیا ، یہ انیس سو بیاسی میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران ہونے والا حادثہ تھا۔ امیتابھ بچن شدید زخمی ہوئے اور کئی ماہ تک علیل رہے، اس دوران ان کی اہلیہ جیا بہادری نے ان کا بہت خیال رکھا اور خوب تیمارداری کرتی رہیں۔ اس سے امتیابھ بچن اور جیا بہادری کے درمیان پھر سے محبت بڑھی ۔
انہی دنوں جب امتیابھ اور ریکھا کے مابین کشیدگی چل رہی تھی۔تب جیا بہادری نے ریکھا کو کھانے پر بلایا اور وہاں پر واضح الفاظ میں انہیں کہا کہ امتیابھ میرے تھے، میرے ہیں اور میرے ہی رہیں گے، مجھ سے انہیں کوئی نہیں چھین سکتا۔ ریکھا یہ عزم اور صاف گوئی دیکھ کر دم بخود رہ گئیں اور پھر وہ پیچھے ہٹ گئیں، امتیابھ بچن اور ریکھا کے تعلقات پھر ویسے نہیں رہے۔
اس بات کا اعتراف ویسے ریکھا جی بھی اپنے ایک انٹرویو میں کر چکی ہیں کہ جیا بچن نے مجھے لنچ پر انوائٹ کر کے واضح الٹی میٹم دیا تھا کہ تم پیچھے ہٹ جائو۔
کہا جاتا ہے کہ مشہور بھارتی فلم سلسلے دراصل اسی لو ٹرائی اینگل کی عکاسی کرتی ہے ، تاہم حنیف زاویری کے مطابق ایسا نہیں۔ یش چوپڑا ایسا ہی چاہتے تھے، مگر جیا بہادری اس فلم کے لئے رضامند نہیں تھیں، کیونکہ وہ ریکھا کو سخت ناپسند کرتی تھیں، بعد میں وہ سنجیوکمار کے کہنے پر رضامند ہوئیں، مگر یہ شرط رکھی کہ وہ ہر روز سیٹ پر آئیں گی، خواہ اس روز ان کی شوٹنگ ہو یانہ ہو۔
حنیف زاویری نے ایک اور دلچسپ بات بتائی کہ جب امیتابھ اور ریکھا راجیہ سبھا میں رک اسمبلی تھے تو جیا بچن نے اس کو یقینی بنایا کہ امیتابھ بچن اور ریکھا دونوں اسمبلی میں اکھٹے نہ بیٹھیں

اپنا تبصرہ لکھیں