ٹرمپ امن چاہتے ہیں مگر کچھ یورپی ممالک عسکری راستوں کی طرف مائل ہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نہ صرف جنگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں بلکہ ان کے آغاز کو روکنے کی بھرپور کوشش بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا “ٹرمپ امن کے خواہاں ہیں، جب کہ بعض یورپی رہنما عسکری راستوں کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔”

مارکو روبیو نے وائٹ ہائوس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے امریکی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا سب سے مؤثر خطاب قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا “مجھے نہیں معلوم آپ میں سے کتنے لوگوں نے صدر ٹرمپ کا سعودی عرب میں کیا گیا خطاب دیکھا؟ میرے خیال میں وہ امریکی خارجہ پالیسی کی تاریخ کے سب سے گہرے خطابات میں سے ایک تھا۔ ہم مستقبل کے لیے ایک وژن متعین کر رہے ہیں، خوش حالی کا ایک نظریہ پیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں