ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے پر ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ پہنچ گئے ہیں۔
فرینز لسٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازبک صدر کا استقبال ہنگری کے وزیر برائے قومی معیشت مارٹون ناگی اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے اور معزز مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
دورے کے دوران 20 مئی کو ازبکستان اور ہنگری کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوں گے، جبکہ صدر شوکت مرزائیوف ہنگری کی معروف کمپنیوں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
21 مئی کو وہ ہنگری کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ترک ریاستوں کی تنظیم (Organization of Turkic States) کے غیر رسمی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔