سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ریاض میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ فیصلہ شامی عوام کو ایک نئی امید دینے کے لیے کیا گیا ہے”
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جلد شامی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔صدر ٹرمپ کے بقول شام میں ایک نئی حکومت قائم ہو چکی ہے جو استحکام کی کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ کامیاب ہوگی۔ٹرمپ نے شامی قوم سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا “ہمیں اپنے مستقبل کے لیے کچھ خاص دکھائیں”۔