امریکی وزیردفاع حساس ملاقاتوں میں اہلیہ کو لے جاتے رہے

امریکی وزیر پیٹ ہیگستھ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ا ہم حساس ملاقاتوں میں اپنی اہلیہ کو لے جاتے رہے جن کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں تھی اورجنہیں ایسی ملاقاتوں سے باہر رہنا چاہیے تھا۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اپنی اہلیہ کے ساتھ غیر ملکی حکام کے ساتھ “حساس ملاقاتوں” کے لیے گئے۔ ان کی اہلیہ فاکس نیوز میں بطور پروڈیوسر کام کرتی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع اپنی اہلیہ جینیفر کو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ کم از کم دو ملاقاتوں کے لیے ساتھ لے کر گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ملاقاتوں میں سے ایک برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کے ساتھ 6 مارچ کو پینٹاگون میں ہوئی تھی اور بات چیت میں روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کے لیے انٹیلی جنس سپورٹ روکنے کا امریکہ کا فیصلہ بھی شامل تھا۔ دوسری میٹنگ گزشتہ فروری میں برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ یہ کئی ممالک کے حکام کا ایک اجتماع تھا جس میں کیف کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا گیا کہ میٹنگز میں کچھ غیر ملکی شرکا کو معلوم نہیں تھا کہ جینیفر ہیگستھ کون ہے۔’

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں