وزیراعظم پاکستان 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ 19 سے 22 مارچ 2025 تک قیام کریں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم، محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں رہنما تجارت، سرمایہ کاری، اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوگی، جن میں غزہ کی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں ابھرتے ہوئے حالات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز شامل ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر اسحٰق ڈار سمیت دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں، جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے مذاکرات کریں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں