دماغی سرجری کروانے والا پہلا بھورا ریچھ، ہائبرنیشن کے بعد بیدار

انگلینڈ کے ایک چڑیا گھر نے اعلان کیا ہے کہ بوکی نامی بھورا ریچھ، جو دماغ کی سرجری کروانے والا اپنی نوعیت کا پہلا جانور ہے، ہائبرنیشن سے بیدار ہو گیا اور بظاہر اچھی صحت میں ہے۔ وائلڈ ووڈ ٹرسٹ کے مطابق، بوکی نے اکتوبر میں دماغی سیال کے علاج کے لیے پیچیدہ سرجری کروائی تھی، جس کے بعد وہ سردیوں میں طبعی طور پر ہائبرنیشن میں چلا گیا۔ چڑیا گھر کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ ریچھ کی حتمی صحت کے بارے میں موسم بہار تک کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے، لیکن ابتدائی علامات حوصلہ افزا ہیں۔

انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ریچھ متحرک، زندہ دل اور اپنی سابقہ عادات کے مطابق نظر آ رہا ہے، جو آپریشن کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ تاہم، حیران کن طور پر سرجری سے قبل کسی قسم کی بیماری کی واضح علامات ظاہر نہیں ہوئیں، جس سے اس کیس کو مزید غیر معمولی بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں