پاکستانی باسمتی چاول پچھلے پچاس برس میں پہلی بار بنگلہ دیش پہنچ رہا ہے

بنگلہ دیش اور پاکستان میں براہ راست تجارت شروع ہوچکی ہے، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ بنگلہ دیش پاکستان سے چاول درآمد کر رہا ہے، یہ پچھلے پچاس برسوں میں پہلی بار ہوا ہے، بنگلہ دیش کے قیام اور اسے تسلیم کرنے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستان سے چاول منگوائے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان سے چاول لے کر ایک مال بردار بحری جہاز اس ہفتے کھلنا شہر مونگلا کی بندرگاہ پر پہنچے گا۔ 25 میٹرک ٹن باسمتی چاول سے لدا پاکستانی جہاز کراچی کی بن قاسم پورٹ سے روانہ ہوا تھا اور توقع ہے کہ وہ دو یا تین دن میں چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا۔یہاں ساٹھ فیصد چاول اتارنے کے بعد وہ باقی چاول لے کر کھلنا کی بندرگاہ مونگلا پہنچے گا۔
یاد رہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 50 باسمتی چاول درآمد کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، جس کے مطابق پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جبکہ دوسری جلد بھیج دی جائے گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں