کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، قیمتی درختوں کو خطرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں چار مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جسے شمال میں گاؤں تجری اور جنوب میں المرکلاں کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر درہ زندہ سے بھی آگ کے شعلے نظر آ رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ چند گھنٹوں میں کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، جس سے زیتون، چلغوزے، نشتر، اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جنگلات کی اس تباہی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں