وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی، جس پر محسن نقوی نے زور دیا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیرملکی کو پاکستان میں غیرقانونی طور پر قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران اداروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔