’’سالگرہ مبارک، ہمیشہ جوان رہو، کنگ! یہ میری دعا ہے‘‘، شاہ رخ خان کی 61ویں سالگرہ پر سلمان خان کی مبارک باد

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ دوست کو منفرد انداز میں مبارک باد دیتے ہوئے ہمیشہ جوان رہنے کی دعا دی۔ شاہ رخ خان نے بھی سلمان خان کی محبت بھری مبارک باد کا دلچسپ جواب دیا، جس نے دونوں اداکاروں کی دوستی کو ایک بار پھر خبروں کی زینت بنا دیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ رخ خان نے پیر، 2 نومبر کو اپنی 61ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی فلم کنگ کا نیا گانا ’’تو مل جائے‘‘ جاری کیا، جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی نظر آتی ہیں۔ سلمان خان نے اس گانے کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’سالگرہ مبارک شاہ رخ، ہمیشہ جوان رہو، کنگ! یہ میری دعا ہے۔‘‘ اس محبت بھرے پیغام کے جواب میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا، ’’آپ نے کہا تھا کہ بغیر شرٹ کے میری باڈی اچھی لگتی ہے، بس اسی لیے محنت کی۔ آپ سے ہمیشہ محبت رہے گی، بھائی۔‘‘

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد دی۔ اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ فلم ساز کرن جوہر، فرح خان اور ایٹلی سمیت دیگر شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر سالگرہ کے پیغامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں