وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری فاطمہ خان ہولچ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور یورپی یونین کے درمیان تجارت، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یورپی وفد نے صوبے میں اقلیتوں کے لیے متعارف کرائے گئے مینارٹی کارڈ کے اقدام کو بھی سراہا۔

میری فاطمہ خان ہولچ نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو قابلِ ذکر قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں جانب تجارتی و معاشی روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے متعدد مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں زراعت، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں