پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں، سلمان علی آغا ٹی20 اسکواڈ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو قیادت سے ہٹا کر ٹی20 اسکواڈ سے بھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کے بعد اب ٹی20 اسکواڈ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے اور آئندہ صرف ون ڈے ٹیم میں دستیاب ہوں گے۔

ٹی20 ٹیم کی قیادت کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان کے نام زیرِ غور ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

دوسری جانب حارث رؤف کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 136 جبکہ حارث رؤف 133 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایجبسٹن ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ بھی ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ٹی20 اور ون ڈے دونوں اسکواڈز کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں تین ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں