پاکستان انجینئرنگ کونسل کا ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کا اعلان

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ینگ انجینئرز ایسوسی ایشنز، سوسائٹیز، اور گروپس کو اس فورم میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

پی ای سی کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کے مطابق یہ فورم نوجوان انجینئرز کی نمائندگی کرے گا اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورم نوجوان انجینئرز کی تکنیکی مہارتوں کو بڑھانے اور ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنے پر توجہ دے گا تاکہ انہیں مقامی اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

چیئرمین پی ای سی نے مزید کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے پیشے میں اتحاد اور ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ فورم نوجوان انجینئرز کے لیے کونسل کے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں