پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان کرن خان نے نکاح کرلیا، جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ کرن خان نے عمرے کی ادائیگی اور نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ و میزبان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے نکاح کیا ہے، جو معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں۔ اشتیاق بیگ کی اس سے قبل نازیہ حسن سے شادی ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
کرن خان کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ متعدد شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مبارکباد دینے والوں میں ندا یاسر، اظفر رحمان، سعدیہ امام اور نادیہ حسین سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔