امریکی ٹینس اسٹار بین شیلٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں بین شیلٹن نے ہم وطن فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر ٹائٹل مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
فائنل میں شیلٹن کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف سے ہوگا۔ شیلٹن کامیابی کی صورت میں 23 سال بعد گرینڈ سلیم مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے امریکی کھلاڑی بن جائیں گے۔