ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیویف نے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ملک کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والی سربراہِ حکومت بننے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مرزائیویف نے جارجیا میلونی کے نام خط میں کہا کہ یہ کامیابی اٹلی کے عوام کے اعتماد، ان کی سیاسی بصیرت، عزم اور ریاستی ذمہ داری کا مظہر ہے۔
شوکت مرزائیویف نے میلونی کی جانب سے اٹلی کے قومی مفادات کے تحفظ اور یورپی یونین سمیت عالمی سطح پر ملک کے کردار اور اثر و رسوخ کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
صدرشوکت مرزائیویف نے اٹلی کی وزیر اعظم کے ساتھ دوستانہ رویے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اظہارِ اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ازبکستان اٹلی کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔
صدر مرزائیویف نے جارجیا میلونی کے لیے صحت، خوشی اور ریاستی امور میں کامیابی کی دعا کی، جبکہ اٹلی کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔