مرزاپور دی مووی سینما گھروں میں ریلیز، شائقین میں زبردست جوش و خروش

بھارت میں مقبول کرائم سیریز ’مرزاپور‘ پر مبنی فلم ’مرزاپور: دی مووی‘ آج 4 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیویندو سمیت معروف اداکار ایک بار پھر اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

فلم کو ریلیز سے قبل ہی شائقین کی جانب سے خوب توجہ ملی۔ رپورٹس کے مطابق ایڈوانس بکنگ میں 2 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے جبکہ بکنگ کی مالیت بلاک کی گئی نشستوں سمیت تقریباً 9.6 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مقبول ویب سیریز کو پہلی مرتبہ بڑے پردے پر پیش کیے جانے کے باعث فلم کی باکس آفس کارکردگی پر بھی خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں