بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر سمرتی مندھانا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کے 10 ہزار 868 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مندھانا نے یہ سنگِ میل ویمنز ایشیا کپ 2026 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 303ویں انٹرنیشنل اننگز میں عبور کیا۔
ریکارڈ ساز اننگز میں مندھانا نے صرف 64 گیندوں پر 124 رنز بنائے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 18ویں سنچری بھی مکمل کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ کا 17 انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
مندھانا اب ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس 10 ہزار 740 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں