افواجِ پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے: ترجمان پاک فوج

پاکستان افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ “5 سال کے مقابلے میں اِس سال سب سے زیادہ شدت پسند مارے گئے،افواجِ پاکستان نے شدت پسندوں کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا، اافواجِ پاکستان نے آپریشنز میں شدت پسندوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔”

انہوں نے بتایا کہ سال 2024 میں شدت پسندوں کے کئی بڑے ناموں سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا اور آپریشنز میں 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا 2 خود کش بمباروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے، 383 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کیں، پاکستان کی تمام تر کوشش کے باوجود افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان تک جاتے ہیں، دہشتگردروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں