وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔

یہ اجلاس اردن کی ہاشمی مملکت کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق عمان پہنچنے پر اردن کی وزارت خارجہ و تارکین وطن میں انسانی حقوق ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر سجا المجالی، اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ خرم سرفراز خان اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات بھی کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال، علاقائی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں