انیکا معراج مس ورلڈ پاکستان 2026 منتخب، ویتنام میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

انیکا معراج کو مس ورلڈ پاکستان 2026 کا اعزاز دے دیا گیا ہے اور وہ مس ورلڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہوں گی۔

انیکا معراج کی تاج پوشی لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ہوئی، جہاں انہیں ڈاکٹر شفق اختر اور عطاءاللہ گجر نے تاج پہنایا۔

مس ورلڈ نے اپنی ویب سائٹ اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انیکا معراج ویتنام میں ہونے والے 75 ویں مس ورلڈ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ یہ فیسٹیول 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہوگا۔

24 سالہ انیکا معراج بزنس اور اکنامکس کی گریجویٹ ہیں اور اس وقت آڈٹنگ اور اکاؤنٹنگ میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔

مس ورلڈ کے مطابق انیکا معراج مستقبل میں اسٹیٹ اتھارائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان کے لیے بہتر مستقبل بنانے میں کردار ادا کر سکیں۔

انیکا معراج اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ مس ارتھ، مس گلوبل، مس کازمو، مس ایکو انٹرنیشنل اور مس آورا انٹرنیشنل جیسے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ س کے علاوہ انہوں نے کوسوو میں ہونے والے فریڈم آف دی ورلڈ مقابلے میں 4 اعزازات بھی حاصل کیے۔

مس ورلڈ میں پاکستان کی یہ پہلی شرکت ہے، تاہم پاکستان اس سے پہلے دیگر بین الاقوامی مقابلہ حسن میں حصہ لے چکا ہے۔

حالیہ برسوں میں ایریکا رابن اور روما ریاض نے مس یونیورس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں