ازبکستان نے تاشقند سے اپنی پہلی بلاک ٹرین برازیل کے لیے روانہ کر دی۔ یہ بلاک ٹرین تاشقند کے ڈرائی پورٹ ٹرمینل سے روانہ ہوئی۔
یہ ٹرین 54 کنٹینرز پر مشتمل ہے، جِن میں ہر کنٹینر میں 28 ٹن یوریا موجود ہے۔
ٹرین ازبکستان سے ہوتی ہوئی آذربائیجان، ترکمانستان اور جارجیا کے راستے سے “پورٹ آف پوتی” پہنچے گی، جہاں سے کنٹینرز کو بحری جہاز میں منتقل کر دیا جائے گا، اور یہ مال برازیل کے “پورٹ آف پراناگوا” بھیجا جائے گا۔
یہ کارگو ازبکستان کی کیمیکل انڈسٹری “ازکیمیو امپیکس” نے بھیجا ہے۔
یہ اقدام ازبکستان اور برازیل کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،اور تجارتی روابط کو فروغ دے گا۔