پاکستانی سفیر احمد فاروق کی ازبکستان میں سفارتی ذمہ داریاں مکمل، ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے ان کی سفارتی مدت مکمل ہونے پر ملاقات کی ہے۔

دارالحکومت تاشقند میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافتی روابط اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ازبک وزیر خارجہ نے احمد فاروق کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

احمد فاروق مارچ 2023 سے ازبکستان میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں