طیارہ حادثے سے متعلق جھوٹی  افواہیں، بشار الاسد  اپنے خاندان سمیت روس پہنچ گئے

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیاسی پناہ دے دی ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق، بشار الاسد دمشق سے فرار ہو کر روس پہنچے ہیں، جبکہ ان کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی افواہیں غلط ثابت ہوئیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بشار الاسد، 8 دسمبر کو علی الصبح  ایک طیارے کے ذریعے فرار ہوئے، جس کے ریڈار ڈیٹا نے ابتدائی طور پر ان کی پرواز کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کیے تھے۔ تاہم، وہ بخیر و عافیت روس پہنچ گئے، جہاں انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں