تاشقند اور لاہور کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا

آج لاہور اور تاشقند کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ 160 مسافروں کو لے کر ازبک ائیرویز کی پہلی پرواز آج صبح 8 بج کر 20 منٹس پر لاہور پہنچی ۔ یہ پرواز صبح 6 بجے تاشقند سے روانہ ہوئی تھی۔

لاہور سے تاشقند جانے والی پرواز صبح 9 بج کر 20 منٹس پر روانہ ہوئی اور 11 بج کر 45 منٹس پر تاشقند پہنچی ۔ یہ پرواز بھی مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔

مسافروں کا پرتپاک استقبال

 لاہور میں تاشقند سے پہلی براہِ راست پرواز آنے پرازبک سفیر اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ازبک سفیر علی شیر تختیوف، پاکستان کے بڑے بزنس گروپ میزاب ائیر کے ڈائریکٹر،لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئیر نائب صدر اور ازبک کنٹری مینیجر بھی استقبال میں ازبک سفیر کے ہمراہ تھے۔ ازبک سفیر نے تاشقند سے لاہور آنے والے مسافروں کو پھول پیش کیے۔

ازبکستان اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پروازیں ہفتہ وار جایا کریں گی۔ لاہور سے تاشقند کے لیے پرواز صبح 9 بج کر 20 منٹس پر روانہ ہوگی، جبکہ تاشقند سے لاہور کے لیے پرواز صبح 6 بجے روانہ ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں