شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘کنگ’ کے ڈسٹریبیوش رائٹس 250 کروڑ روپے میں فروخت

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘کنگ’ نے ریلیز سے پہلے ہی بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر لی ہے اور اب اس کے حوالے سے ایک بڑا تجارتی معاہدہ بھی سامنے آیا ہے۔

فلم کے بھارت میں سینما تقسیم کے حقوق، "پِن اسٹڈیوز’ کو تقریبا دو ارب پچاس کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے ہیں، جس کے بعد یہ حالیہ برسوں کے سب سے مہنگے معاہدوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، فلم کی مجموعی تیاری کا بجٹ تقریبا چار ارب روپے کے قریب بتایا جا رہا ہے۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، سہانا خان، ابھیے ورما اور ارشد وارثی جیسے اداکار شامل ہیں، جنہیں مختلف خطوں کے ناظرین کو متوجہ کرنے کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

پن اسٹوڈیوز نے اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کی متعدد فلموں جیسے ڈنکی، زیرو، بَڈلا اور اِتفاق کے ساتھ کام کیا ہے، جس کی وجہ سے اس نئے معاہدے کو ایک اسٹریٹجک شراکت داری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم فلم کے لیے حالات آسان نہیں ہوں گے کیونکہ اس کی ریلیز کرسمس 2026 کے موقع پر طے ہے، جب مقابلے میں کئی بڑی بین الاقوامی فلمیں بھی موجود ہوں گی۔ اس وجہ سے یہ ریلیز ایک طرف بڑی کمائی کا موقع ہے تو دوسری طرف سخت مقابلے کا چیلنج بھی۔

ہدایتکار سدھارتھ آنند کی اس فلم کو ایک بڑے ایکشن اور عالمی معیار کے سینما تجربے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک خصوصا مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا اور برطانیہ میں بھی مضبوط بزنس کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں