اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا امکان

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے وفود اس ہفتے کے آخر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم جمعہ سے اتوار کے دوران مذاکرات کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ اعلیٰ سطح مذاکرات بغیر کسی واضح نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔ یہ ملاقات ایک دہائی سے زائد عرصے بعد امریکہ اور ایران کے حکام کے درمیان پہلی براہِ راست بات چیت تھی۔

پاکستانی حکام کے مطابق اسلام آباد دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

پہلے مذاکرات میں کئی اہم معاملات زیرِ بحث آئے تھے، جن میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، ایران کا جوہری پروگرام اور اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں شامل ہیں۔

امریکہ کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھلا رکھا جانا چاہیے، جبکہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران اس اہم گزرگاہ پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو یہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش ہو سکتی ہے، تاہم کسی حتمی پیش رفت کے لیے دونوں فریقین کو لچک دکھانا ہو گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں