ایشیا کے بڑے صنعتی مرکز بھارتی علاقے نوئیڈا میں مزدوروں کا احتجاج پرتشدد، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی صنعتی شہر نوئیڈا میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج چوتھے روز پرتشدد ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے مختلف مقامات پر گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں طاقت استعمال کرتے ہوئے امن و امان بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔

ریاست اتر پردیش کے رکن اسمبلی نریندر کشیپ نے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات کریں۔

گوتَم بدھ نگر پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام مزدوروں کو مسلسل سمجھانے اور انہیں پرامن رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق درجنوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، نعرے بازی کی، جبکہ کچھ مقامات پر گاڑیوں کو الٹ کر آگ لگا دی گئی اور پولیس کی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔

نوئیڈا ایشیا کے بڑے صنعتی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہزاروں فیکٹریاں قائم ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے اہم مطالبات میں مقررہ اوقاتِ کار، اوور ٹائم کی ادائیگی اور حکومتی قوانین پر عمل درآمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پڑوسی ریاست ہریانہ میں بھی اسی نوعیت کے احتجاج کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں