ازبک وزیر خارجہ کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ

ازبک وزیر خارجہ کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ازبکستان پاکستان کی قیادت کو سراہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دو ہفتوں کی ابتدائی جنگ بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی سفارتی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

بختیار سعیدوف نے امید ظاہر کی کہ مسلسل سفارتی روابط اور تعمیری اقدامات خطے سمیت دنیا بھر میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں